مشرق وسطیٰ

اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں مزید 2دن کی توسیع

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ حماس کے ہاتھوں رہا کیے گئے 11 اسرائیلی یرغمالی اسرائیلی علاقے میں داخل ہو گئے۔ معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں سے کل 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

یروشلم: اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں 30 نومبر تک توسیع کر دی گئی۔ الجزیرہ نے منگل کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
اردن میں ایک میزائل گرا
ای سیٹ کی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
سعودی عرب،ڈونباس کی انسانی مدد کے لیے تیار
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس

اطلاعات کے مطابق، اسرائیل نے حماس کے ساتھ یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کے چوتھے گروپ کو رہا کر دیا ہے، جس میں 33 افراد شامل ہیں۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ حماس کے ہاتھوں رہا کیے گئے 11 اسرائیلی یرغمالی اسرائیلی علاقے میں داخل ہو گئے۔ معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں سے کل 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

دریں اثنا، قطر نے کہا کہ اسرائیل اور حماس نے گزشتہ شرائط کی طرح غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں دو دن کی توسیع کا معاہدہ کیا ہے۔