حیدرآباد

تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت یقینی، بی آر ایس سے عوام تنگ آگئے: اشوک گہلوٹ

گہلوٹ نے یقین دہانی کروائی کہ ریاست میں کانگریس حکومت بننے کے بعد اُن 6ضمانتوں پر عمل کیاجائے گاجن کا عوام سے وعدہ کیاگیا ہے۔ تلنگانہ میں پیپر لیک ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں مسابقتی امتحانات نہیں ہوپائے ہیں۔

حیدرآباد: راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوٹ نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت یقینی ہے۔انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی آرایس کی دس سالہ حکمرانی سے ریاست کے عوام تنگ آچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ریاست میں کانگریس حکومت بننے کے بعد اُن 6ضمانتوں پر عمل کیاجائے گاجن کا عوام سے وعدہ کیاگیا ہے۔ تلنگانہ میں پیپر لیک ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں مسابقتی امتحانات نہیں ہوپائے ہیں۔ریاست میں دولاکھ ملازمتیں مخلوعہ ہیں۔

انہوں نے راجستھان میں پیپر لیک ہونے سے متعلق ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش، یوپی اورگجرات میں بڑے پیمانہ پر پیپر لیک ہوئے ہیں لیکن راجستھان میں ایسے واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس واقعہ کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا ہے۔

ایسے معاملات میں ملوث افراد کو زندگی بھر جیل میں گذارنے پڑے گی۔انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے لیڈران جھوٹ بولتے ہیں اور پورے ملک کوگمراہ کرنے کاکام کررہے ہیں، راجستھان میں بھی بی جے پی کے لیڈروں نے ایسا ہی جھوٹ بولا۔دوسری طرف کانگریس نے جو کام کئے اس کی بنیاد پر انہوں نے انتخابات کا سامنا کیا۔

a3w
a3w