تلنگانہ
بیوی کی موت کے دوسرے دن صدمہ سے شوہر کا بھی انتقال
بیوی سے اٹوٹ محبت کرنے والے شوہر نے زندگی کی اپنی ہم سفر کی موت کا صدمہ برداشت نہ کیا اور اس کی موت کے اندرون 24گھنٹے شوہر کی بھی موت ہوگئی۔
حیدرآباد: بیوی سے اٹوٹ محبت کرنے والے شوہر نے زندگی کی اپنی ہم سفر کی موت کا صدمہ برداشت نہ کیا اور اس کی موت کے اندرون 24گھنٹے شوہر کی بھی موت ہوگئی۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ کے آتماکور منڈل میں پیش آیا۔
تاخیر سے ملی اطلاع کے مطابق سُگنماں اورچیرالو ایک دوسرے سے کافی محبت کرتے تھے۔ یہ ایک ضعیف جوڑاتھا۔ سُگنماں کی جمعرات کی دوپہر دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
شام کو اس کی آخری رسومات انجام دی گئیں۔ چیرالو جو علیل تھا، اپنی بیوی کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکا اور دل کا دورہ پڑنے سے اس کی بھی ایک دن بعد موت ہوگئی۔
مقامی افراد کا کہنا تھا کہ یہ مثالی جوڑا تھا۔ ان کی ازدواجی زندگی میں کبھی چھوٹا جھگڑا بھی نہیں ہوا۔ وہ جہاں بھی جاتے ایک دوسرے کے ساتھ مل کرجاتے تھے، موت بھی ان کو زیادہ دیر جدا نہ رکھ سکی۔