آندھراپردیش
اے پی: دریائے گوداوری میں غرق تین نوجوانوں کی لاشیں برآمد
یہ واقعہ پیر کی شام پیش آیا تھا جس کی اطلاع ملنے پر پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں فوری حرکت میں آئیں اور نوجوانوں کی تلاش شروع کی۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے کوناسیما ضلع کے مُمّڈی ورم کے قریب دریائے گوداوری میں غرق ہونے والے 8 نوجوانوں میں تین نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوگئی۔
یہ واقعہ پیر کی شام پیش آیا تھا جس کی اطلاع ملنے پر پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں فوری حرکت میں آئیں اور نوجوانوں کی تلاش شروع کی۔
منگل کی صبح تین نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں، جب کہ بقیہ پانچ نوجوانوں کی تلاش جاری ہے۔ یہ نوجوان کاکناڈا،رام چندر پورم اور منڈپیت سے تعلق رکھتے تھے، جو اپنے ایک دوست کی شادی میں شرکت کے لیے آئے تھے۔
شادی کی رسومات کے بعد وہ دریا میں نہانے کے لئے اترے۔ مجموعی طور پر 11 نوجوان پانی میں اترے تھے، جن میں سے 8 نوجوان پانی کی گہرائی میں غرق ہوگئے۔غرق ہونے والوں میں کرانتی، پال، سائی، مہیش، ستیش، راجیش اور روہت شامل ہیں۔ اس واقعہ کے باعث علاقہ میں غم کا ماحول ہے۔