مہاراشٹرا

مہاراشٹرا کے 14دیہات تلنگانہ میں انضمام کے خواہاں

عوام نے حکومت مہاراشٹرا سے تلنگانہ کے طرز پر اسکیمس شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ دوسری طرف ٹی آرایس قیادت نے مہاراشٹرا کے عوام کے اس مطالبہ کو ریاست کی بہترین کارکردگی کی مثال قرار دیا۔

حیدرآباد: پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے14 دیہاتوں کے عوام کی جانب سے تلنگانہ میں انضمام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ مہاراشٹرا اور تلنگانہ کی سرحد پر واقع دیہاتوں جن میں مہاراجہ گوڈا اور نکٹے واڈا کے عوام بھی شامل ہیں نے تلنگانہ میں شامل ہونے کا ارادہ ظاہر کیا۔

 تلنگانہ میں دیہاتوں کو شامل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے عوام کا کہنا ہے کہ مہاراشٹرا کے مقابلہ میں تلنگانہ میں زیادہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے اپنے سینئر سٹیزنس کو ماہانہ ایک ہزار روپے وظیفہ پیراں سالی، دس کیلو چاول و دیگر سہولتیں فراہم کی جارہی ہے۔

 عوام نے حکومت مہاراشٹرا سے تلنگانہ کے طرز پر اسکیمس شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ دوسری طرف ٹی آرایس قیادت نے مہاراشٹرا کے عوام کے اس مطالبہ کو ریاست کی بہترین کارکردگی کی مثال قرار دیا۔ ٹی آ رایس قائدین نے کہا کہ تلنگانہ کے طرز پر فلاحی اسکیموں کو دوسری ریاستوں میں رائج کرنے کیلئے ہر حکومت کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔

a3w
a3w