شمالی بھارت

شوہر نے بیمار بیوی کی دیکھ بھال کیلئے وی آر ایس لیا،ریٹائرمنٹ تقریب میں ہی بیوی انتقال کرگئیں (ویڈیو)

دیویندر کے دفتر کے ساتھیوں نے ان کیلئے ایک ریٹائرمنٹ تقریب کا انعقاد کیا، جس میں دیپیکا بھی شریک ہوئیں۔ تقریب کے دوران دیویندر اور دیپیکا کو کرسیوں پر بٹھایا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ ملازمین نے ان کے ساتھ یادگار تصاویر بھی لیں۔

جے پور: یہ ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ ایک شوہر نے اپنی بیمار بیوی کی بہتر دیکھ بھال کیلئے اپنی سرکاری ملازمت سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ (VRS) لینے کا فیصلہ کیا۔ وہ اپنی بیوی کی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہتا تھا، لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ ریٹائرمنٹ کی تقریب کے دوران ہی اس کی بیوی کا انتقال ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
حمیرہ بیگم کو بغیر کسی کوچنگ کے سرکاری ملازمت حاصل کرنے پر نواب شیوا کمار گوڑ دی مبارکباد
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی

تفصیلات کے مطابق، راجستھان کے کوٹا کے رہائشی دیویندر سندال مرکزی گودام کے محکمہ میں ملازم تھے۔ ان کی اہلیہ دیپیکا ایک گھریلو خاتون تھیں، جو کافی عرصہ سے دل کی بیماری میں مبتلا تھیں۔ ان دونوں کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ دیویندر نے اپنی بیوی کا مکمل خیال رکھنے کیلئے تین سال قبل اپنی مدت ملازمت ختم کرتے ہوئے VRS لینے کا فیصلہ کیا۔

دیویندر کے دفتر کے ساتھیوں نے ان کیلئے ایک ریٹائرمنٹ تقریب کا انعقاد کیا، جس میں دیپیکا بھی شریک ہوئیں۔ تقریب کے دوران دیویندر اور دیپیکا کو کرسیوں پر بٹھایا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ ملازمین نے ان کے ساتھ یادگار تصاویر بھی لیں۔

اسی دوران دیپیکا اچانک پیچھے گر گئیں۔ انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ اس حادثہ نے دیویندر اور ان کے قریبی ساتھیوں کو گہرے صدمے میں ڈال دیا۔ یہ واقعہ ان لمحوں کی یاد دہانی ہے جب زندگی اچانک ہمارے منصوبوں کو بدل کر رکھ دیتی ہے۔