حیدرآباد

حیدرآباد:بائیک سے 18لاکھ روپئے کی رقم ضبط

پرانا شہرحیدرآبادکے علاقہ پُرانا پل چوراہا پرپولیس کی جانب سے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران ایک شخص کے پاس سے 18لاکھ روپئے نقد رقم ضبط کی گئی۔

حیدرآباد: پرانا شہرحیدرآبادکے علاقہ پُرانا پل چوراہا پرپولیس کی جانب سے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران ایک شخص کے پاس سے 18لاکھ روپئے نقد رقم ضبط کی گئی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

یہ شخص بائیک کے ذریعہ یہ بھاری رقم منتقل کررہا تھا۔پولیس نے اس کی مشتبہ حرکتوں پر اس کو روکا اور جب اس کی بائیک کی تلاشی لی تو اس بھاری رقم کا پتہ چلا۔

پولیس نے جب اس سے اس بھاری رقم کے بارے میں سوال کیا تووہ مناسب جواب نہیں دے سکا جس کے بعد پولیس نے اس رقم کو ضبط کرلیا۔

پولیس نے اس مہم کے دوران نامناسب دستاویزات پر 80بائیکس، 10آٹوز اورایک کار کو بھی ضبط کرلیا۔پولیس نے گاڑیوں سے شراب کی بوتلیں بھی ضبط کیں۔