حیدرآباد

حیدرآباد۔ 32 سالہ شخص کی خودکشی

بہادر پورہ پولیس کے مطابق، ہفتہ کی رات سری کانت کا اپنے ایک رشتہ دار سے کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد وہ اپنے کمرے میں چلا گیا اور دروازہ اندر سے بند کرکے پھانسی لے لی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے کشن باغ کے ندی موسی گوڑہ علاقہ میں ہفتہ کی رات ایک 32 سالہ شخص نے اپنے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

اس کی شناخت سری کانت کے طور پر ہوئی ہے جو اپنے ارکان خاندان کے ساتھ وہیں مقیم تھا۔


بہادر پورہ پولیس کے مطابق، ہفتہ کی رات سری کانت کا اپنے ایک رشتہ دار سے کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد وہ اپنے کمرے میں چلا گیا اور دروازہ اندر سے بند کرکے پھانسی لے لی۔


اطلاع ملنے پر عطاپور اور بہادر پورہ پولیس اسٹیشنوں کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ کچھ دیر تک حدود کو لے کر الجھن رہی، جس کے بعد بہادر پورہ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کیں۔


لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔