حیدرآباد

حیدرآباد:کار میں اچانک آگ لگ گئی

شہرحیدرآباد کی نیشنل پولیس اکیڈیمی شیورام پلی کے قریب ایک کار میں اچانک آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی نیشنل پولیس اکیڈیمی شیورام پلی کے قریب ایک کار میں اچانک آگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
تیز رفتاری یا لاپرواہی؟ راجندر نگر حادثے میں خاتون کی جان چلی گئی
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

کل شب پیش آئے اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد نے فائربریگیڈ کے عملہ کو اطلاع دی جس کے بعد فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم تب تک یہ کار جل کرمکمل طورپر خاکستر ہوگئی تھی۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی سڑک پر بڑے پیمانہ پر ہجوم جمع ہوگیا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

پولیس نے اس کار کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا۔