تلنگانہ

پارلیمانی انتخابات میں عوام کانگریس کو سبق سکھائیں گے: کے سی آر

سابق چیف منسٹر وصدر بی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ نے پارٹی کے بعض ارکان اسمبلی کی جانب سے اے ریونت ریڈی سے ملاقات کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: سابق چیف منسٹر وصدر بی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ نے پارٹی کے بعض ارکان اسمبلی کی جانب سے اے ریونت ریڈی سے ملاقات کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ

انہوں نے پارٹی کے تمام قائدین کو ہدایت دی کہ وہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کرنے سے قبل پارٹی کو واقف کروائیں۔ کے چندر شیکھر راؤ صحت یاب ہونے کے بعد اسمبلی پہونچ کر بہ حیثیت رکن اسمبلی حلف لیا۔ بعد ازاں ہو ان کی قیامگاہ واقع نندی نگر بنجارہ ہلز روانہ ہوگئے۔

انہوں نے ان کی قیامگاہ پہونچ کر پارٹی کے ارکان اسمبلی کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا۔ انہوں نے ارکان اسمبلی کو ہدایت دی کہ وہ اس طرح چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کریں گے تو اس سے عوام میں ان کے متعلق غلط فہمیاں پیدا ہوں گی۔ انہیں اسمبلی کی حلقہ کی ترقیاتی کاموں کے لئے ریاستی وزراء سے ملاقات کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اقتدار پر فائز ہونے کے بعد وہ بی آر ایس پارٹی کے ارکان کو عہدہ پر رقمی لالچ دے کر کانگریس میں شامل کرنے کی ترغیب دیں گے۔ انہیں ان سب چالوں سے ہوشیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اب ج بکہ آئندہ چند ماہ میں پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں‘ ارکان اسمبلی کو ہمیشہ محتاط رہنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اسمبلی انتخابات میں عوام سے جھوٹے وعدے کرکے اقتدار حاصل کیا ہے۔ ریاست کے عوام آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 10 سالہ بی آر ایس دور حکومت ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا ملک میں تلنگانہ ریاست کو مثالی ریاست بنایا گیا۔

انہوں نے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی سے متعلق بنائی گئی۔ سیاسی حکمت عملی کے بارے میں ارکان اسمبلی کو واقف کروایا۔ اس اجلاس میں کارگزار صدر بی آر ایس کے تارک راما راؤ سابق وزیر ٹی ہریش راؤ سابق اسپیکر پی سرینواس ریڈی سابق وزراء سرینواس یادو پرشانت ریڈی ودیگر موجود تھے۔

a3w
a3w