جرائم و حادثات

حیدرآباد:کارڈ بورڈ فیکٹری میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی

شہرحیدرآباد کے ایل بی نگر پولیس اسٹیشن حدود میں کارڈ بورڈ فیکٹری میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے ایل بی نگر پولیس اسٹیشن حدود میں کارڈ بورڈ فیکٹری میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد

آگ کے شعلوں کے ساتھ کثیف دھواں بھی نظرآیا۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی متصل علاقوں میں دھواں پھیلنے لگاجس کے نتیجہ میں مقامی افراد خوفزہ ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی چار فائرانجنوں نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

اس واقعہ میں کسی کی موت یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔

اس واقعہ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔