تعلیم و روزگار

پروفیشنل کورسس کی مفت ٹریننگ

ٹائیمس ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی اور Whirlpool کے اشتراک سے اقلیتی طلبہ کو 40 روزہ مفت پروفیشنل کورسس کی کامیاب ٹریننگ کے بعد 120 روزہ دوسرے بیاچ کا آغاز کیا جارہا ہے۔

حیدرآباد: ٹائیمس ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی اور Whirlpool کے اشتراک سے اقلیتی طلبہ کو 40 روزہ مفت پروفیشنل کورسس کی کامیاب ٹریننگ کے بعد 120 روزہ دوسرے بیاچ کا آغاز کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایک سالہ آٹو موبائیل ٹیکنیشن اور کار میکانک کی مفت ٹریننگ
حیدرآباد زکوٰۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ، پروفیشنل کورسس کے مستحق طلباء کیلئے 40 لاکھ روپے کا بجٹ مختص
مانو میں پی ایچ ڈی و پیشہ ورانہ کورسز میں داخلے، تاریخ میں توسیع
بیروزگار نوجوانوں کیلئے ٹیک مہندرا کی مفت ٹریننگ

جس میں واشنگ میشن، اے سی، ریفریجریٹر، میکرو اوون، واٹر پیوریفائر کی ٹریننگ دی جائے گی۔ ان کو ٹریننگ کے ساتھ اسٹیفنڈ 6 تا 10 ہزار روپئے دیا جائے گا۔

ٹریننگ کے پہلے بیاچ کا وقت صبح 9 بجے تا دوپہر 2 بجے رہے گا۔ دوسرے بیاچ کا وقت دوپہر 2 تا شام 6 بجے مقرر ہے۔ 18 تا 30 سال کے امیدوار جو ایس ایس سی پاس ہوں رابطہ کریں۔

انٹرمیڈیٹ، ڈگری کو بھی ترجیح دی جائے گی۔

کورس مکمل ہونے کے بعد 60 دن Whirlpool کے سرویس سنٹر میں پراکٹکل ٹریننگ دی جائے گی۔ مزید معلومات کیلئے ٹائیمس کالج متصل ریدان ہوٹل، سنتوش نگر یا فون 8919400283 پر رابطہ کریں۔