جرائم و حادثات

حیدرآباد: ونستھلی پورم میں دکان میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی

پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے ونستھلی پورم علاقہ میں ایک دکان میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔

پولیس نے کہاکہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے تاہم اس سلسلہ میں جانچ جاری ہے۔پولیس نے کہاکہ پیر کی صبح تقریبا 6بجے اس واقعہ کے سلسلہ میں فون کال وصول ہوا۔یہ آگ بیگس اوردیگر اشیا فروخت کرنے والی دکان میں لگی۔

آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی تھا۔آگ کے ساتھ ہی مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔آگ کے دیگر دکانات تک پھیلنے کے خدشہ سے چوکسی اختیار کی گئی۔پولیس نے کہاکہ آگ پرقابو پالیا گیا ہے۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اور ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے اس آپریشن میں حصہ لیا۔