جرائم و حادثات
حیدرآباد:حقہ پارلر پر چھاپہ۔15افراد گرفتار
حیدرآباد: سائبرآباد اسپیشل آپریشنس ٹیم راجندرنگر نے غیرقانونی طورپرچلائے جانے والے حقہ پارلر پر چھاپہ مارتے ہوئے 15افرادکوگرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: سائبرآباد اسپیشل آپریشنس ٹیم راجندرنگر نے غیرقانونی طورپرچلائے جانے والے حقہ پارلر پر چھاپہ مارتے ہوئے 15افرادکوگرفتار کرلیا۔
یہ کارروائی کل شب کی گئی۔ ایک اطلاع پر سلیمان نگر میں حقہ پارلر پر پولیس نے یہ چھاپہ مارا۔
پولیس کے مطابق اس حقہ پارلر کا انتظامیہ مقررہ وقت سے زائد وقت تک حقہ پارلر چلاتے ہوئے قواعد کی خلاف ورزی کررہا تھا۔
پولیس نے کہاکہ حقہ پارلر کے ریکارڈ س کو بھی مناسب طورپر نہیں رکھاگیا تھا۔ پولیس نے حقہ پینے کے لئے استعمال ہونے والی اشیا کو ضبط کرلیا ۔
ضبط شدہ سامان اور گرفتارشدگان کو مزید کارروائی کیلئے راجندرنگر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔