دہلی

پولی گراف ٹسٹ: آفتاب نے شردھا کے تعلق سے کیا بڑا خلاصہ

پولی گراف ٹسٹ کے دوران آفتاب امین پونے والا نے اپنے ساتھ زندگی گزارنے والی شردھا والکر کو ہلاک کرنے کا اعتراف کیا۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ 6 سیشن میں کیا گیا پولی گراف ٹسٹ آج ختم ہوا۔ ایف ایس ایل کے ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں موجود فارنسک سائنس لیباریٹری (ایف ایس ایل) میں پولی گراف ٹسٹ کے دوران آفتاب امین پونے والا نے اپنے ساتھ زندگی گزارنے والی شردھا والکر کو ہلاک کرنے کا اعتراف کیا۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ 6 سیشن میں کیا گیا پولی گراف ٹسٹ آج ختم ہوا۔ ایف ایس ایل کے ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔

 ذرائع نے مزید بتایا کہ پونے والا نے شردھا کو ہلاک کرنے اور اس کے جسم کے ٹکڑوں کو جنگل کے علاقوں میں پھینکنے کا اعتراف کیا۔ اس کے دیگر کئی لڑکیوں کے ساتھ بھی تعلقات تھے۔ حال ہی میں دہلی پولیس ایک خاتون سے ربط پیدا کی جو شردھا کے قتل کے بعد آفتاب امین سے ملاقات کی تھی۔

پولیس نے شردھا کی ایک انگوٹھی بھی برآمد کی جو آفتاب امین نے 12 اکتوبر کو ماہر نفسیات خاتون کو تحفہ بطورِ تحفہ دیا تھا۔ آفتاب کی اس خاتون سے موبائل ڈیٹنگ اپلی کیشن ”بمبل“ پر ملاقات ہوئی تھی۔ اسی پلیٹ فارم پر شردھا سے پہلی ملاقات ہوئی تھی۔

 پولیس کو دیے گئے بیان میں خاتون نے کہا کہ اس نے آفتاب کے چھتر پور مکان میں دوبار ملاقات کی، جس مکان میں شردھا بھی رہتی تھی، تاہم ریفریجیٹر میں رکھے ہوئے مہلوک شردھا کے جسم کے ٹکڑوں کے بارے میں اسے کوئی علم نہیں۔

 ذرائع کے مطابق آفتاب سے اس کی ملاقات ڈیٹنگ ایپ پر 30 مئی کو ہوئی، جب کہ 12 دن قبل 18 مئی کو شردھا کا قتل ہوا تھا۔ قبل ازیں منگل کے دن ایک عدالت نے یکم اور 5 دسمبر کو آفتاب کا نارکو ٹسٹ کرنے دہلی پولیس کو اجازت دی ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ چوں کہ آفتاب پوچھ تاچھ کے دوران ناقابل یقین طرز پر جوابات دے رہا تھا اور گمراہ کرنے کی کوشش کررہا تھا، اس لیے پولی گراف اور نارکو ٹسٹ ضروری ہوگئے تھے۔