حیدرآباد
حیدرآباد:ڈیزل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
شہرحیدرآباد کے کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع آئیڈیل چروو کے قریب ایک سنسان علاقہ میں ڈیزل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع آئیڈیل چروو کے قریب ایک سنسان علاقہ میں ڈیزل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
اس واقعپ کے سبب قریب کھڑی ایک کار بھی لپیٹ میں آگئی اور مکمل طور پر جل کرخاکسترہو گئی۔
مقامی افراد نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی جس پر فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طورپر علم نہ ہوسکا۔پولیس اورفائربریگیڈ کا عملہ اس کی جانچ کررہا ہے۔