حیدرآباد

حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں کل ہند محفل نعت و میلاد النبی کا انعقاد

جامعۃ المؤمنات مغلپورہ، حیدرآباد میں کل ہند محفل نعت شریف، میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور زیارت آثار مبارک کا اہتمام کیا گیا۔

حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات مغلپورہ، حیدرآباد میں کل ہند محفل نعت شریف، میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور زیارت آثار مبارک کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا درود و سلام کی فضیلت پر خطاب
جامعۃ المومنات میں یوم آزادی تقریب، بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ترنگا لہرایا

اس موقع پر جامعۃ المؤمنات کے ڈائریکٹر اور فاؤنڈر مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد مستان علی قادری، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری (خطیب و امام، مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز، نامپلی)، مولانا حافظ ایوب احمد انصاری (نائب صدر لسانیات) اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

محفل میں محترمہ مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین (پرنسپل و شیخ الحدیث، جامعۃ المؤمنات) نے خواتین و طالبات سے خطاب کیا اور نعت شریف کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے فرمایا کہ نعت سننا، سنانا اور پڑھنا باعث اجر و ثواب ہے اور اس طرح کی محافل کے انعقاد سے فیوض و برکات حاصل ہوتے ہیں۔

محترمہ نے بتایا کہ نعت خوانی کی ابتدا خالق کائنات نے خود کی، اور روز میثاق کے دن انبیاء سے آپ ﷺ کی عظمت کا اظہار کرتے ہوئے ایمان لانے کا عہد لیا۔

مزید انہوں نے حضرت ابو طالب کی نعتوں کا حوالہ دیا جو سیرت النبی میں ذکر ہیں اور بتایا کہ لفظ "نعت” کو سید المرسلین و خاتم النبین ﷺ کی تعریف کے لیے مخصوص کر دیا گیا ہے۔

صحابہ کرام میں حضرت حسان بن ثابت، حضرت کعب بن مالک اور حضرت عبداللہ بن رواحہ کو "شعراء رسول” کا لقب حاصل تھا، جن میں حضرت حسان بن ثابت کے اشعار نبی اکرم ﷺ کو بے حد پسند تھے۔

a3w
a3w