تلنگانہ
تلنگانہ: حضور نگر میں 20 لاکھ روپے کی چوری کے بعد اے ٹی ایم کو آگ لگادی گئی
اطلاعات کے مطابق رات کے وقت نامعلوم افراد اے ٹی ایم میں داخل ہوئے جنہوں نے گیس کٹر کی مدد سے مشین کو کاٹ کر تقریباً 20 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سوریہ پیٹ ضلع میں واقع حضور نگر پر ایک اے ٹی ایم میں چوری کی واردات پیش آئی۔
اطلاعات کے مطابق رات کے وقت نامعلوم افراد اے ٹی ایم میں داخل ہوئے جنہوں نے گیس کٹر کی مدد سے مشین کو کاٹ کر تقریباً 20 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی۔
کار میں یہ افراد واردات کے لیے آئے تھے، اور رقم لوٹنے کے بعد انہوں نے ثبوت مٹانے کی غرض سے اے ٹی ایم کو آگ بھی لگا دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کیس درج کر لیا ہے اور جانچ کی جارہی ہے۔