حیدرآباد
حیدرآباد: نامعلوم شخص نے درخت سے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی
واقعہ دیکھنے والے مقامی افراد نے فوراً پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد اُپل پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو نیچے اتارا اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ متوفی اس علاقہ کا معلوم نہیں ہوتا۔
حیدرآباد: حیدرآباد شہر کے اُپل پولیس اسٹیشن حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نامعلوم شخص نے درخت سے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق، اُپل کے بیراپا گڈہ علاقہ میں واقع ایس سی کمیونٹی ہال کے قریب ایک شخص نے درخت سے رسی کے ذریعہ لٹک کر جان دے دی۔
واقعہ دیکھنے والے مقامی افراد نے فوراً پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد اُپل پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو نیچے اتارا اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ متوفی اس علاقہ کا معلوم نہیں ہوتا۔
پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے، جبکہ مہلوک کی شناخت اور خودکشی کی وجہ جاننے کے لیے جانچ جاری ہے۔