تلنگانہ

حیدرآباد اور تلنگانہ تمام شعبوں میں سرفہرست:وزیرتارک راما راو

تلنگانہ کے وزیرآئی ٹی تارک راما راونے واضح کیا ہے کہ شہر حیدرآباد کو ایک کاسموپولیٹن شہر بننا چاہیے اور اس کی بہتری کے لیے شہریوں کی شراکت ضروری ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرآئی ٹی تارک راما راونے واضح کیا ہے کہ شہر حیدرآباد کو ایک کاسموپولیٹن شہر بننا چاہیے اور اس کی بہتری کے لیے شہریوں کی شراکت ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پروزیرموصوف نے ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج آف انڈیا، خیریت آباد میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارا شہر معیار زندگی کے لحاظ سے کافی موزوں ہے۔ شہر کی ترقی کے لیے مزید کام باقی ہے۔

تلنگانہ میں نفراسٹرکچر کے بارے میں کئی غلط فہمیاں اور شکوک و شبہات پائے جاتے تھے۔

سنٹر فار سائنس انوائرمنٹ کی رپورٹ میں تلنگانہ نے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق جاری کردہ کتاب میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔

دیگر ریاستوں کے مقابلے ہم سب سے آگے ہیں۔ یہ ریاست کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ریاست آبپاشی، پینے کے پانی، جنگلاتی وسائل، پنچایت راج، شہری ترقی اور صنعتوں میں اپنی شناخت بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی نے کسی بھی شعبے کو نظرانداز نہیں کیا ہے۔ کے ٹی آر نے واضح کیا کہ حیدرآباد اور تلنگانہ تمام شعبوں میں سرفہرست ہیں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ کئی رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ حیدرآباد ملک کا بہترین شہر ہے۔ دوسرے شہروں کے مقابلے حیدرآباد اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

ایک واضح ایجنڈا، موثر قیادت اور سب سے بڑھ کر دوسروں کے ساتھ کام کرنے کا بہتر رویہ ہونا چاہیے۔