حیدرآباد
حیدرآباد: بائیک، بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی۔دو نوجوان ہلاک
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ پیٹ بشیرآبادمیں پیش آئے سڑک حادثہ میں دونوجوان ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ ہفتہ کی صبح اُس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل کا توازن کھودینے کے نتیجہ میں بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
مہلوکین کی شناخت23سالہ کارتک ریڈی اور23سالہ انیل کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس کو شبہ ہے کہ تیز رفتارسے گاڑی چلانے کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔