حیدرآباد
حیدرآباد: بس کنڈیکٹر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی
حیدرآباد کے عبداللہ پور میٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک بس کنڈیکٹر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق، نِمّلا بال راج نامی شخص، جو رنگا ریڈی ضلع کے ابراہیم پٹنم منڈل کے دندو میلارم گاؤں کا رہنے والا تھا،
حیدرآباد: حیدرآباد کے عبداللہ پور میٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک بس کنڈیکٹر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق، نِمّلا بال راج نامی شخص، جو رنگا ریڈی ضلع کے ابراہیم پٹنم منڈل کے دندو میلارم گاؤں کا رہنے والا تھا،
حیات نگر-2 ڈپو میں آر ٹی سی کنڈکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا۔
وہ حسبِ معمول ڈیوٹی پر تھا اور دوپہر 1:50 بجے بس ڈرائیور اے. اوپندر کے ساتھ مل کر ڈیوٹی چارج لیا۔ رات 10:45 بجے وہ دونوں عبداللہ پور میٹ میں واقع جے این این آر یو ایم کالونی میں بس نائٹ ہالٹ کے دوران آرام کر رہے تھے۔
اسی دوران رات تقریباً 11:20 بجے کنڈکٹر بال راج کو سینے میں شدید تکلیف محسوس ہوئی۔ ڈرائیور اوپندر نے فوراً 108 ایمبولینس کو اطلاع دی۔ رات 11:30 بجے ایمبولینس عملہ موقع پر پہنچا اور معائنے کے بعد بتایا کہ بال راج کو دل کا دورہ پڑا ہے۔