مشرق وسطیٰ

لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر جھڑپوں میں تین افراد ہلاک

حزب اللہ اور اسرائیلی فورسز کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں منگل کو حزب اللہ کے دو جنگجو اور لبنانی شہری دفاع کا ایک رکن مارا گیا۔

بیروت: حزب اللہ اور اسرائیلی فورسز کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں منگل کو حزب اللہ کے دو جنگجو اور لبنانی شہری دفاع کا ایک رکن مارا گیا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اردن میں ایک میزائل گرا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش

لبنانی فوجی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ژنہوا کو بتایا کہ جھڑپوں کے دوران پانچ شہری زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی توپ خانے نے لبنان کے جنوبی قصبے النبطيةکو نشانہ بنانے کے علاوہ 34 لبنانی سرحدی گاؤوں اور قصبوں پر تقریباً 250 گولے داغے، جو سرحدی لائن سے تقریباً 25 کلومیٹر دور ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی بمباری سے آٹھ مکانات بھی تباہ اور 29 مکانات اور پانچ کاروں کو نقصان پہنچا۔ حزب اللہ نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی مقامات پر بمباری کی، جن میں موتیلا اور مسکاو ام کی بستیوں کی عمارتیں اور شمالی اسرائیل کے شہر کریات شمونہ میں ایک اسرائیلی کمانڈ ہیڈ کوارٹر بھی شامل ہے۔