حیدرآباد
حیدرآباد:حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم۔12مقدمات درج
حیدرآباد سٹی پولیس نے دن اور رات دونوں وقت نشے میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم میں شدت پیدا کر دی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے چمپاپیٹ،سنتوش نگر علاقہ میں حالت نشہ میں گاڑیاں چلاتے ہوئے بعض افراد پکڑے گئے۔
کل رات چلائی گئی اس خصوصی مہم کے دوران پولیس نے 12مقدمات درج کئے اورپکڑے گئے افراد کی کونسلنگ کے بعد ان کوعدالت میں پیش کیاجائے گا۔محمد آصف انسپکٹرپولیس، ٹریفک پولیس اسٹیشن سنتوش نگرنے بتایاکہ سینئرعہدیداروں کی ہدایت پر
چمپاپیٹ سگنل، سنتوش نگر ٹریفک پی ایس حدود، ساؤتھ ایسٹ زون میں یہ مہم چلائی گئی۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ نشہ میں گاڑی نہ چلائیں، اپنی جان اور دوسروں کی زندگی بچائیں۔
حیدرآباد سٹی پولیس نے دن اور رات دونوں وقت نشے میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم میں شدت پیدا کر دی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔