حیدرآباد

حیدرآباد: حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف مہم۔لڑکی کی پولیس سے بحث وتکرار

حیدرآباد کے جوبلی ہلز بس اسٹیشن کے قریب حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی جاری مہم کے دوران ایک لڑکی نے سڑک پر ہنگامہ آرائی کی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے جوبلی ہلز بس اسٹیشن کے قریب حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی جاری مہم کے دوران ایک لڑکی نے سڑک پر ہنگامہ آرائی کی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

یہ لڑکی حالت نشہ میں تھی۔پولیس نے بتایا کہ اس مہم کے دوران کار روکے جانے پر اس نے پولیس سے بحث وتکرار کی۔

بعد ازاں پولیس کی جانب سے روکے جانے کے باوجود یہ خاتون کار لے کر چلی گئی تاہم پولیس نے اس کا فلمی انداز میں تعاقب کرتے ہوئے بوئن پلی کے قریب اس کی کار کو رکوانے میں کامیابی حاصل کرلی۔

پولیس نے بعد ازاں جب اس کا بریتھ انالائز کے ذریعہ معائنہ کیاتو پتہ چلا کہ یہ لڑکی حالت نشہ میں ہے اور حالت نشہ میں کار چلارہی ہے۔

بعد ازاں یہ لڑکی کار سے اتری اور اس نے ٹریفک پولیس سے بحث وتکرار کی۔اس لڑکی کی شناخت ایونٹ آرگنائزر کے طورپر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس نے حالت نشہ میں کار چلاتے ہوئے ٹریفک پولیس کو ٹکر دے دی۔