جرائم و حادثات

حیدرآباد: دولاریوں میں تصادم۔ دو افراد شدید زخمی

شہرحیدرآباد کے عطاپورمیں دولاریوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیاجس میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے عطاپورمیں دولاریوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیاجس میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
پلر نمبر 100 پر سنسنی خیز واقعہ، نشے میں دھت شخص تار سے لٹک گیا
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق کل شب عطاپورپی وی این آرایکسپریس وے کے نیچے پلرنمبر133کے قریب دو ٹپرلاریوں کا تصادم ہوگیا۔

ایک لاری کا بریک فیل ہونے کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔اس حادثہ کے نتیجہ میں سڑک پر بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی اور راہگیروں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے حادثہ کی شکارلاریوں کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے اس روٹ کو ٹریفک کیلئے بحال کیا۔