جرائم و حادثات

حیدرآباد:الکٹرک کار،ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔4افرادزخمی

حیدرآباد کے بیگم پیٹ کٹہ میسماں فلائی اوور پر پیش آئے الکٹرک کارحادثہ میں چارافراد زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے بیگم پیٹ کٹہ میسماں فلائی اوور پر پیش آئے الکٹرک کارحادثہ میں چارافراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
لیٹل اسٹار اینڈ ایس ایچ ای اسپتال میں پیدائشی بیماری کے شکار بچہ کی کامیاب سرجری
سرکاری دواخانہ نظام آباد میں مریضوں کے ساتھ علاج میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی: سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل
نظام آباد میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا انعقاد

یہ حادثہ کل شب اُس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اوریہ کار، ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔اس حادثہ کے ساتھ ہی کار کے ایربیگس گھل گئے جس کے سبب اس میں سوار افراد شدید زخمی نہیں ہوئے۔

اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے حادثہ کی شکار کار کو وہاں سے ہتاتے ہوئے اس روٹ کو ٹریفک کے لئے بحال کیا۔

ساتھ ہی زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔اس حادثہ میں کار کے سامنے کے حصہ کو نقصان پہنچا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔