حیدرآباد

حیدرآباد: کار نے ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل کو روند ڈالا، ویڈیو وائرل

کانسٹیبل مہیش، الوگڈہ باوی روڈ پر گاڑیوں کی چیکنگ ڈیوٹی پر تھا۔ جب اس نے ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ایک تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی اور اسے روندتے ہوئے آگے نکل گئی۔

حیدرآباد: گوپال پورم پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک پولیس کانسٹیبل منگل کی رات ہٹ اینڈ رن کیس میں شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)

کانسٹیبل مہیش، الوگڈہ باوی روڈ میٹو گوڑہ پر گاڑیوں کی چیکنگ ڈیوٹی پر تھا۔ جب اس نے ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ایک تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی اور اسے روندتے ہوئے آگے نکل گئی۔

اس واقعے کی سی سی فوٹیج کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کی جو جلد ہی وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں کانسٹیبل مہیش سڑک پر اپنے ایک ساتھی کے ساتھ ڈیوٹی پر نظر آرہا ہے۔ ایک کار کو آتا دیکھ کر وہ اسے روکنے کے لئے سڑک کے بیچ میں جاتا ہے۔

کار ڈرائیور بظاہر گاڑی روکنے پر عدم آمادہ، گاڑی کو زگ زاگ انداز میں چلاتے ہوئے کانسٹیبل کو ٹکر مار دیتا ہے جس پر وہ زمین پر گر پڑتا ہے اور کار اسے روند کر تیزی سے آگے نکل جاتی ہے۔  

موقع پر موجود مہیش کے ساتھیوں نے اسے اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔