حیدرآباد
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ کی طالبہ ہلاک
یہ حادثہ منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب اس طالبہ کو تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے سڑک عبور کرنے کے دوران ٹکر دے دی۔حادثہ اتنا شدید تھاکہ یہ طالبہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے حیات نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں انجینئرنگ کی طالبہ ہلاک ہوگئی۔
یہ حادثہ منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب اس طالبہ کو تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے سڑک عبور کرنے کے دوران ٹکر دے دی۔حادثہ اتنا شدید تھاکہ یہ طالبہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔