حیدرآباد
حیدرآباد: میکانک کی دکان میں آگ لگ گئی
مقامی افراد نے بتایا کہ اتوار کی صبح اس دکان میں اچانک یہ آگ لگ گئی۔اس واقعہ کی اطلاع فوری طورپرفائربریگیڈ کے عملہ کو دی گئی جس کے بعد فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرآگ پر قابو پایا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے موسی پیٹ علاقہ میں ایک میکانک کی دکان میں آگ لگ گئی۔
مقامی افراد نے بتایا کہ اتوار کی صبح اس دکان میں اچانک یہ آگ لگ گئی۔اس واقعہ کی اطلاع فوری طورپرفائربریگیڈ کے عملہ کو دی گئی جس کے بعد فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرآگ پر قابو پایا۔
سمجھاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے کیونکہ اس واقعہ کے وقت دکان بند تھی۔اس واقعہ کی ویڈیوز سوشیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔