جرائم و حادثات

حیدرآباد: چادرگھاٹ وکٹری پلے گراونڈ کے قریب گودام میں آگ لگ گئی

حیدرآباد کے ملک پیٹ، چادرگھاٹ وکٹری پلے گراونڈ کے قریب گودام میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ذرائع کے مطابق کل شب اچانک یہ آگ لگی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے ملک پیٹ، چادرگھاٹ وکٹری پلے گراونڈ کے قریب گودام میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ذرائع کے مطابق کل شب اچانک یہ آگ لگی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

اس واقعہ میں گودام جل کرخاکستر ہوگیا۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

اس واقعہ میں کسی کی موت یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔یہاں پر مہاراشٹر، راجستھان کے بشمول دہلی سے مختلف قسم کا سامان لاکر رکھاجاتا ہے۔ان میں گھریلو استعمال کی اشیا فرنیچرس، پائپس بھی شامل ہیں۔

اس واقعہ میں تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔یہ گودام تین ٹرانسپورٹ کا تھا۔