حیدرآباد

حیدرآباد: سونے چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کے بعد نمایاں کمی

حیدرآباد میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گزشتہ چند دنوں کے دوران نمایاں اضافے کے بعد منگل کو ان میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گزشتہ چند دنوں کے دوران نمایاں اضافے کے بعد منگل کو ان میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں دھاتوں کی قیمت میں10 دنوں تک جاری رہنے والے مسلسل اضافے کے رجحان کے بعد 24 قیراط خالص سونے کی قیمت 72,500 روپے فی 10 گرام سے تجاوز کر گئی تھی۔ تاہم اس کی قیمت میں آج فی تولہ 1,150 روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔

بتادیں کہ12 اپریل کو سونے کی قیمت 73310 روپے فی تولہ تھی جو آئندہ دس دنوں کے دوران 74340 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی- منگل کو یعنی آج 24 قیراط سونے کی قیمت 72160 روپے فی 10 گرام تک اتر آئی۔

اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافے کے بعد کمی دیکھی گئی۔ قیمتوں میں اضافہ کا 17 دن کا سلسلہ 6 اپریل سے شروع ہوا جب چاندی کی فی کلو قیمت 87,000 روپے تھی اور 16 اپریل کو 90,500 روپے کی چوٹی پر پہنچ گئی تھی۔

تاہم آج منگل کو چاندی کی قیمت 86,500 روپے فی کلو گرام پر طے ہوئی جو کہ قیمتوں میں گراوٹ کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

حیدرآباد سمیت ہندوستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مختلف عوامل سے متاثر ہوتا ہے۔ بالخصوص ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں نشیب و فراز اور قیمتی دھاتوں کی عالمی مانگ کے پیش نظر ان کی قیمتیں گھٹتی بڑھتی رہتی ہیں۔