انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا ٹریلرریلیز

پٹھان کے ٹریلرکی شروعات جان ابراہم کے ساتھ ہوتی ہے، جو ایک دہشت گرد گروپ کا حصہ ہے۔ جان کی ٹیم کانٹریکٹ پر کام کرتی ہے اور ان کا اگلا نشانہ ہندوستان ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم پٹھان کا ٹریلر ریلیز کر دیا گہا ہے۔ یشراج کے بینر تلے بننے والی سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں پٹھان میں شاہ رخ خان ،دیپیکا پادوکون اور جان ابراہم کا اہم کردار ہے۔ فلم پٹھان کا ٹریلر ریلیز کر دیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی تعریف کی
جونیئر این ٹی آر کی فلم ’ دیورا‘ کا فرسٹ لک ریلیز
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
شاہد کپور کی فلم بلڈی ڈیڈی کا ٹریلیر جاری

 پٹھان کے ٹریلرکی شروعات جان ابراہم کے ساتھ ہوتی ہے، جو ایک دہشت گرد گروپ کا حصہ ہے۔ جان کی ٹیم کانٹریکٹ پر کام کرتی ہے اور ان کا اگلا نشانہ ہندوستان ہے۔

 ملک کو بچانے کے لئے اسپائی ایجنٹ شاہ رخ خان کو بلایا جاتا ہے ، جو جیل میں سزاکاٹ رہا ہے ۔ اس مشن پر مستعد پٹھان کی ملاقات اپنے جیسے دوسری اسپائی ایجینٹ دیپیکا پادوکون سے ہوتی ہے، جو مشن کے لئے پٹھان کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہتی ہے، لیکن پٹھان کو اس کے ساتھ کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

فلم پٹھان میں شاہ رخ خان ، دیپیکا پادوکون اور جان ابراہیم کے علاوہ ڈمپل کپاڑیہ اور آشوتوش رانا کا بھی اہم کردار ہے۔ یہ فلم 25جنوری کو ہندی ،تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی ۔

a3w
a3w