حیدرآباد
ٹرینڈنگ
ماہ ستمبر میں بینکوں کو 17 تعطیلات، حیدرآباد میں کتنی ہوگی چھٹیاں؟
حیدرآباد میں بینکس اتوار، دوسرے ہفتہ کو بند رہیں گے۔ 17، 18 اور 28 ستمبر کو بھی بینکس بند رہیں گے۔ یہ دن جنم آشٹمی، ونائک چتورتھی اور عید کی چھٹی ہوگی۔

حیدرآباد: آربی آئی نے اعلان کیا ہے کہ مختلف وجوہات کے سبب ستمبر میں شہر حیدرآباد میں 8 دن بینکس بند رہیں گے۔ آئندہ ماہ کے دوران اتوار، دوسرے اور چوتھے ہفتہ کے بشمول جملہ 17 چھٹیاں ہوں گی تاہم یہ چھٹیاں تمام ریاستوں میں یکساں نہیں ہوں گی۔
حیدرآباد میں بینکس اتوار، دوسرے ہفتہ کو بند رہیں گے۔ 17، 18 اور 28 ستمبر کو بھی بینکس بند رہیں گے۔ یہ دن جنم آشٹمی، ونائک چتورتھی اور عید کی چھٹی ہوگی۔ بینکس کے بند ہونے کے باوجود آن لائن بینکنگ کی سہولت دستیاب رہے گی۔
3 ستمبر کو اتوار، 7 ستمبر کو جنم آشٹمی، 9ستمبر کو دوسرا ہفتہ، 10ستمبر کو اتوار، 17 ستمبر کو اتوار، 18 ستمبر کو گنیش چتورتھی، 19 ستمبر کو گنیش چتورتھی، 23 ستمبر کو چوتھا ہفتہ، 24 ستمبر کو اتوار اور 28 ستمبر کو عیدمیلادالنبیؐ کی چھٹی ہوگی۔