حیدرآباد

حیدرآباددنیا کا مثالی وخوبصورت شہر،اقوام متحدہ کے ادارہ ASEZ وفد کا تاثر

مئیر حیدرآبادجی وجئے لکشمی نے وفد کوجی ایچ ایم سی کی جانب سے شہر کی ترقی اوراسے خوبصورت بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے واقف کروایا۔

حیدرآباد: اقوام متحدہ کے ادارہ اکابا اسپیشل اکنامک زون (ASEZ)کے وفد نے آج دفتر جی ایچ ایم سی ٹینک بنڈ میں مئیر حیدرآباد جی وجئے لکشمی سے ملاقات کی اور حیدرآباد کی ترقی وخوبصورتی سے متاثرہوکر حیدرآباد کو دنیا کے شہروں میں ایک مثالی شہر قراردیا۔

متعلقہ خبریں
گولف سٹی سے 10ہزار افراد کو روزگار ملنے کی توقع
حیدرآباد، تعمیراتی صنعت میں قائد بن کر ابھرے گا
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
موسیٰ ریورفرنٹ ترقیاتی پروجیکٹ کو جلد شروع کرنے چیف منسٹر کی ہدایت
سابق حکومتوں نے متھرا کی ترقی کو نظر انداز کیا: یوگی آدتیہ ناتھ

جیمس جو وفد کی قیادت کررہے تھے نے حیدرآباد کی سڑکوں کی صفائی‘خوشگوارماحول اور انفراسٹرکچر سے متاثرہوکر کہاکہ حیدرآباد کا عالمی سطح کے شہروں میں ایک خوبصورت اورترقی یافتہ شہر کے طورپرشمار ہوتا ہے۔

مئیر حیدرآبادجی وجئے لکشمی نے وفد کوجی ایچ ایم سی کی جانب سے شہر کی ترقی اوراسے خوبصورت بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے واقف کروایا۔بعدازاں مئیر وجئے لکشمی نے بتایا کہ ASEZآرگنائزیشن 175 ملک پرمشتمل ایک یونیورسٹیز ہے ۔

جو ڈیزاسٹر‘خشک سالی‘ ماحولیاتی آلودگی‘موحولیات کا تحفظ‘ بیماریوں‘ غربت اور جرائم کی روک تھام کے لئے کام کرتا ہے اور دنیا میں انسانیت اور امن وامان وخوشحالی لانا اس تنظیم کا نصب العین ہے۔اس موقع پرتلنگانہ کے صدر جیمس‘ نائب صدر بینجو‘ حیدرآبادٹیم لیڈرکے پرشانت‘کواین‘روز‘ جیڈن ودیگر موجودتھے۔