حیدرآباد

حیدرآباد: اقدام قتل کیس میں صحافی گرفتار

نریڈمیٹ پولیس نے حیدرآباد میں ’دی ہندو‘ اخبار کے سینئر فوٹوگرافر ناگرا گوپال کے قتل کی مبینہ کوشش کے معاملے میں ایک مقامی نیوز چینل کے صحافی مہیش گوڈ کو گرفتار کرلیا ہے۔

حیدرآباد: نریڈمیٹ پولیس نے حیدرآباد میں ’دی ہندو‘ اخبار کے سینئر فوٹوگرافر ناگرا گوپال کے قتل کی مبینہ کوشش کے معاملے میں ایک مقامی نیوز چینل کے صحافی مہیش گوڈ کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کونسل الیکشن، کانگریس کے دونوں امیدواروں کا پرچہ نامزدگی داخل

مہیش گوڈ نریڈمیٹ سے تعلق رکھنے والا ایک مقامی اسٹرنگر ہے۔ اسے پہلے پولیس نے حراست میں لیا تھا لیکن لنچ بریک کے لئے چھوڑ دیا تھا۔

تاہم فوٹوگرافر یونینوں اور میڈیا برادری کے احتجاج کے بعد اسے رات گئے حراست میں لے لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ منگل کو جب ناگرا گوپال مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن کی انتخابی مہم کے کوریج کے لئے اسائنمنٹ پر تھے تو تصویر کشی اور کوریج کے لئے جگہ کے مسئلہ پر گوپال اور مہیش میں جھگڑا شروع ہوگیا۔

پروگرام کے اختتام کے بعد مہیش نے وہاں پڑی ایک لکڑی اٹھا کر گوپال کے سر پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ وہ فی الحال شہر کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ مہیش کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

a3w
a3w