حیدرآباد
حیدرآباد: بڑے پیمانہ پر چوری کی واردات
چوروں نے سنٹرل لاک والے دروازوں کو توڑ کر مکانات میں داخل ہوکر 5 کلوگرام نقروی اشیاء، 35 گرام طلائی زیورات، 60 ہزار روپے نقد اور قیمتی ساڑیوں کی چوری کر لی۔ چوری کے مناظر سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گئے۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے حیات نگر پولیس اسٹیشن کے حدود کے پداعنبرپیٹ میں بڑے پیمانہ پر چوری کی واردات پیش آئی۔
مقامی افراد اور متاثرین کے مطابق پداعنبرپیٹ میونسپلٹی کے گٹیڈ کمیونٹی میں کل شب دومکانات میں چوری ہوئی۔
چوروں نے سنٹرل لاک والے دروازوں کو توڑ کر مکانات میں داخل ہوکر 5 کلوگرام نقروی اشیاء، 35 گرام طلائی زیورات، 60 ہزار روپے نقد اور قیمتی ساڑیوں کی چوری کر لی۔ چوری کے مناظر سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گئے۔
فل سیکوریٹی والے گٹیڈ کمیونٹی میں چوروں کی اس واردات نے وہاں رہنے والوں میں خوف پیداکردیا۔ اس واردات کی اطلاع ملتے ہی حیات نگر پولیس موقع پر پہنچی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔