جرائم و حادثات

حیدرآباد:ایم آراو کے بیٹے نے حالت نشہ میں کار،کمان سے ٹکرادی۔ایک راہگیر ہلاک اور دیگر 7افرادزخمی

حالت نشہ میں کار چلاتے ہوئے نوجوانوں نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں کار،کمان سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں ایک راہگیر ہلاک اور دیگر 7افرادزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: حالت نشہ میں کار چلاتے ہوئے نوجوانوں نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں کار،کمان سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں ایک راہگیر ہلاک اور دیگر 7افرادزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

یہ حادثہ شہرحیدرآباد کے دلسکھ نگر میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کل شب دلسکھ نگر کے چیتینہ پوری پولیس اسٹیشن کے حدود میں تیزرفتاری کے ساتھ کار کو چلاتے ہوئے نوجوان نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار، ایل بی نگر۔

اوپل روڈپر راجیوگاندھی نگر کی کمان سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ایک راہگیر موقع پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ کار میں سوار سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔ کار میں سوار حالت نشہ میں تھے۔

حادثہ کا سبب بننے والی کار، چوٹ اُپل کے منڈل ریونیوآفیسر(ایم آراو)ہری کرشنا کی ہے۔اس حادثہ میں کار کو شدید طورپرنقصان پہنچا۔بتایاجاتا ہے کہ باپ کی کارمیں اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے ایم آراو کا بیٹاسائی کارتک گیاتھا۔بتایاجاتا ہے کہ اس حادثہ کے وقت سائی کارتک کارچلارہا تھا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس کار کو کرین کی مدد سے سڑک سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔