حیدرآباد

حیدرآباد: پتنگوں کے گودام میں بڑے پیمانہ پرآ گ لگ گئی

تفصیلات کے مطابق آبکاری ڈپارٹمنٹ کے حدود میں یہ گودام ہے جس میں کل شب آگ لگ گئی۔سمجھاجاتا ہے کہ جلتے ہوئے پٹاخہ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیاتاہم پولیس اس واقعہ کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

حیدرآباد: پرانا شہر حیدرآباد کے منگل ہاٹ دھول پیٹ میں پتنگوں کے گودام میں کل شب بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق آبکاری ڈپارٹمنٹ کے حدود میں یہ گودام ہے جس میں کل شب آگ لگ گئی۔سمجھاجاتا ہے کہ جلتے ہوئے پٹاخہ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیاتاہم پولیس اس واقعہ کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اس واقعہ میں گودام میں رکھا سامان جل کرمکمل طورپر خاکستر ہوگیا تاہم کسی کے جھلسنے یا پھرکسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔مقامی افرادنے بتایا کہ اس واقعہ میں بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ہوا ہے۔

اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈس نے وہاں پہنچ کرکافی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔آگ نے گودام کے قریب رکھی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس واقعہ پر مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔

فائربریگیڈ کے عملہ نے تقریبا ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔