جرائم و حادثات

حیدرآباد:کوکٹ پلی علاقہ میں قتل کی واردات

شہرحیدرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی کے پاپارائیڈونگر میں قتل کی واردات پیش آئی۔مقتول کی شناخت سیلون اونراشوک کے طورپر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی کے پاپارائیڈونگر میں قتل کی واردات پیش آئی۔مقتول کی شناخت سیلون اونراشوک کے طورپر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
کوکٹ پلی علاقہ سے ایک لڑکا لاپتا
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو

اس واردات کے بعد قاتل سیلون میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچا کر فرارہوگئے تاکہ اس واردات کا کوئی ثبوت نہ مل سکے۔

اس واردات کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کی کلوزٹیمیں وہاں پہنچ گئیں جنہوں نے جرم کے مقام کا تفصیلی معائنہ کیااور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

اشوک کے کل رات گھر واپس نہ ہونے پر اس کے ارکان خاندان کو شبہ ہوا جنہوں نے اشوک کو فون کیا تاہم اشوک کے فون نہ اٹھانے پر اس کے ارکان خاندان سیلون پہنچے جہاں اس کی لاش انہیں نظرآئی۔