شمال مشرق

وزیر اعظم نے کسی بھی برادری، کسی مذہب کی نشاندہی نہیں کی:تمیلی سائی سوندراراجن

تمیلی سائی سوندرا راجن نے اقلیتوں کے طرز زندگی کو بہتر کیا ہے۔سب سے پہلے، ہمارے وزیر اعظم کی اسکیمیں ترقی میں شامل ہیں۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس، کسی کو بھی اس سے باہر نہیں کیا گیا۔

حیدرآباد: وزیر اعظم مودی کے بیان پر کانگریس اور دیگر کی الیکشن کمیشن سے شکایت کے مسئلہ پر تلنگانہ کی سابق گورنر و جنوبی چنئی سے بی جے پی امیدوارتمیلی سائی سوندراراجن نے کہا کہ اپوزیشن کو معلوم ہونا چاہیے کہ وزیر اعظم نے کسی بھی برادری، کسی مذہب کی نشاندہی نہیں کی ہے۔

متعلقہ خبریں
سٹی پولیس کے رویہ پر مادھوی لتا کی ناراضگی
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
میں دھونی بننے کیلئے تیار ہوں: ہاردک پانڈیا

وہ کہہ رہے ہیں کہ پہلی ترجیح غریبوں کو ہونی چاہیے۔انہوں نے اقلیتوں کے طرز زندگی کو بہتر کیا ہے۔سب سے پہلے، ہمارے وزیر اعظم کی اسکیمیں ترقی میں شامل ہیں۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس، کسی کو بھی اس سے باہر نہیں کیا گیا۔

پچھلے 50 سالوں سے، تقریباً نصف صدی سے، کانگریس نے اس ملک پر حکومت کی، انہوں نے اقلیتوں کو کیا حیثیت دی؟ اقلیتوں کو انہوں نے صرف ووٹ بینک کے طور پر رکھا لیکن ہمارے وزیر اعظم نے انہیں تمام اسکیمیں فراہم کیا، یہاں تک کہ ہمارے اقلیتی بھائی اور بہنیں بھی بی جے پی کو ووٹ دے رہے ہیں۔ وہ یہ نہیں سوچ رہے ہیں کہ وہ بی جے پی یا پی ایم سے الگ ہیں، اپوزیشن سماج کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

a3w
a3w