حیدرآباد

حیدرآباد:لوک سبھا انتخابات کے پیش نظرپولیس کا فلیگ مارچ

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر شہرحیدرآباد کے ملک پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔

حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر شہرحیدرآباد کے ملک پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے ہوٹلوں کو رات 11 بجے بند کروانے کی شکایت : احمد بلعلہ
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

ڈی سی پی ساوتھ ایسٹ زون کی ہدایت پر سعیدآباد اے سی پی وینکنانائک کی قیادت میں ملک پیٹ،سعید آباد، دبیرپورہ کے اسٹیشن ہاوز آفیسرس،سب انسپکٹرس، 50ملازمین پولیس،مرکزی مسلح دستوں کے ساتھ اس فلیگ مارچ کا اہتمام کیاگیا۔

کل رات کئے گئے اس فلیگ مارچ کے دوران تمام علاقوں بشمول سلیم نگر کالونی،سری پورم کالونی،بینڈ بستی،کٹل منڈی،اندرانگر،گڈی انارم کے تقریبا 6کلومیٹر کا احاطہ کیاگیا۔

بعد ازاں فلیگ مارچ پولیس اسٹیشن واپس ہوا۔آنے والے لوک سبھا انتخابات پُرامن ماحول میں منعقد کرنے اور عوام کی جانب سے ووٹ کے حق کے استعمال کویقینی بنانے کے مقصد سے نیم فوجی دستوں کے ساتھ یہ فلیگ مارچ کیاگیا۔

a3w
a3w