حیدرآباد
حیدرآباد:نقلی چاکلیٹس کی تیاری کے مرکز پر پولیس کا چھاپہ
شہرحیدرآباد کے راجندرنگر علاقہ میں نقلی چاکلیٹس کی تیاری کے ذریعہ چھوٹے بچوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کا معاملہ سامنے آیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے راجندرنگر علاقہ میں نقلی چاکلیٹس کی تیاری کے ذریعہ چھوٹے بچوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کا معاملہ سامنے آیا۔
پولیس نے اس ریاکٹ کو بے نقاب کیا۔راجندرنگر کے حیدرگوڑہ میں پولیس نے اس نقلی چاکلیٹس کی تیاری کے مرکز پر چھاپہ مارا اورمضررساں کمیکلس کے ذریعہ چاکلیٹس کی تیاری کا پتہ چلایا۔
مقامی افرادنے بتایا کہ ان چاکلیٹس کی تیاری سے علاقہ میں بدبو پھیلتی ہے۔ان نقلی چاکلیٹس کی تیاری کے بعد ان پر پُرکشش اسٹیکرس لگایاجاتااور پھر ان کو مارکٹس میں فروخت کیاجاتا۔
فوڈ سیفٹی، مقامی بلدی عہدیداروں سے کسی بھی قسم کی اجازت لئے بغیر یہ مرکز چلایاجارہا تھا۔