بھارت
ٹرینڈنگ

پاکستانی لڑکی جویریہ خانم اپنے ہندوستانی منگیتر سے شادی کیلئے کولکتہ پہنچ گئیں

دونوں کی شادی آنے والے سال جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔ اس سے قبل جویریہ نے دو مرتبہ ہندوستان آنے کی کوشش کی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث لگنے والی پابندیوں کے سبب اُن کی ویزا کی درخواست مسترد ہوگئی تھی۔

دہلی: کراچی سے تعلق رکھنے والی جویریہ خانم اپنے ہندوستانی منگیتر سے شادی کرنے کیلئے کولکتہ پہنچ گئی ہیں۔ ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق جویریہ خانم منگل کو لاہور کے واگھا بارڈر کے ذریعہ ہندوستان میں داخل ہوئیں جہاں اُن کے ہونے والے شوہر سمیر خان اور افراد خاندان نے ڈھول بجا کر اُن کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں
تریپورہ میں مشرقی پاکستانیوں کے ساتھ پلاٹس کے تبادلے، سروے کا آغاز
بی جے پی نے بھگود گیتا پاٹھ کا سیاسی استحصال کیا: ٹی ایم سی
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت
چندرائن گٹہ میں عام آدمی پارٹی کے دفتر کا افتتاح

دونوں کی شادی آنے والے سال جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔ اس سے قبل جویریہ نے دو مرتبہ ہندوستان آنے کی کوشش کی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث لگنے والی پابندیوں کے سبب اُن کی ویزا کی درخواست مسترد ہوگئی تھی۔

ہندوستان میں داخل ہونے کے بعد پاکستانی خاتون کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’مجھے 45 دن کا ویزا دیا گیا ہے اور مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ صرف میری آمد پر ہی مجھے اتنا پیار مِل رہا ہے۔‘ انہوں نے تصدیق کی کہ اُن کی سمیر کے ساتھ شادی اگلے سال جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

ماضی میں دو بار مسلسل ویزا درخواستیں مسترد ہونے پر اُن کا کہنا تھا کہ ’امید ہے میرے لیے یہ ایک نئی زندگی کی اچھی شروعات ثابت ہوگی۔ میرے گھر (پاکستان میں) سب بہت خوش ہیں اور مجھے یقین نہیں آ رہا کہ مجھے پانچ سال بعد انڈیا کا ویزا مِل گیا ہے۔‘

اپنی شادی کے حوالے سے سمیر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جویریہ کی تصویر پہلی مرتبہ اپنی والدہ کے فون میں دیکھی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ سب مئی 2018 میں شروع ہوا تھا جب میں جرمنی میں زیرِ تعلیم تھا تب ہی میں نے جویریہ کی تصویر اپنی والدہ کے فون میں دیکھی اور اُن میں دلچسپی ظاہر کی۔ میں نے اپنی والدہ کو بتایا کہ میں جویریہ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔‘

سمیر خان کا کہنا تھا کہ ’میری والدہ بہت خوش ہیں کہ ہم جنوری میں شادی کر رہے ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ اُن کی شادی میں شرکت کے لیے اُن کے دوست جرمنی، اسپین، امریکہ اور دیگر ممالک سے ہندوستان پہنچیں گے۔‘

a3w
a3w