یوپی شہری مجالس مقامی الیکشن بی جے پی کے 813 کارپوریٹرس منتخب
اترپردیش کے75اضلاع میں شہری مجالس مقامی کی تعداد760ہے۔ بعض مقامات پر آزاد امیدواروں نے ہی اپنی جیت درج کرائی۔ الیکشن کمیشن کے بموجب سماج وادی پارٹی کے 191امیدوار ریاست میں کارپوریٹرس بنے۔
لکھنو: اترپردیش میں برسرِ اقتدار بی جے پی نے شہری مجالس مقامی کے الیکشن میں کارپوریٹرس کے زمرہ میں 1420کے منجملہ813 نشستیں جیتی ہیں جبکہ اپوزیشن سماج وادی پارٹی کے حصہ میں 191 نشستیں آئیں اور بہوجن سماج پارٹی کو85 نشستیں حاصل ہوئیں۔
ریاستی الیکشن کے بموجب سماج وادی پارٹی کے وسیم نے 4215 ووٹ لے کر ضلع جونپور کے کھیت سرائے میں نگرپنچایت چیرپرسن کا عہدہ حاصل کیا۔ وسیم نے بی جے پی کے روپیش کو ہرایاجسے 4151 ووٹ ملے۔ یہاں مجلس اتحادالمسلمین کا امیدوار تیسرے مقام پررہا۔
بی جے پی نے ہفتہ کے دن ریاست میں میئر کی تمام 17 نشستیں وارانسی‘ لکھنو‘ ایودھیا‘ جھانسی‘ بریلی‘ متھرا۔ ورنداون‘ مرادآباد‘ سہارنپور‘پریاگ راج‘ علی گڑھ‘ شاہجہاں پور‘ غازی آباد‘ آگرہ‘ کانپور‘ گورکھپور‘ فیروزآباد اور میرٹھ جیت لیں۔
اترپردیش کے75اضلاع میں شہری مجالس مقامی کی تعداد760ہے۔ بعض مقامات پر آزاد امیدواروں نے ہی اپنی جیت درج کرائی۔ الیکشن کمیشن کے بموجب سماج وادی پارٹی کے 191امیدوار ریاست میں کارپوریٹرس بنے۔
اس کے بعد بہوجن سماج پارٹی(85)‘ کانگریس(77)‘ مجلس (19)‘راشٹریہ لوک دل(10)‘ عام آدمی پارٹی (8)‘آزادسماج پارٹی(کانشی رام) (5) اور انڈین یونین مسلم لیگ(1) کا نمبرہے۔