حیدرآباد

حیدرآباد: پب پر پولیس کا چھاپہ، ڈسکو جاکی اور10 خاتون ڈانسرس زیرحراست

پولیس کے مطابق پب انتظامیہ غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کر رہا تھا۔

حیدرآباد: سائبر آباد اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس او ٹی) نے شہرحیدرآباد کے صنعت نگر میں ایک پب پر چھاپہ مارا اور منگل کی شب ایک ڈسکو جاکی کے بشمول10 خاتون ڈانسرس کو فحاشی کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
حیدرآباد میں راشن چاول کی بڑے پیمانہ پر اسمگلنگ: ٹاسک فورس کے کانسٹبل کی نگرانی میں غیر قانونی سرگرمیاں جاری؟
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

عہدیداروں نے کہا کہ پب انتظامیہ خاتون ڈانسرس کے ذریعہ عریانی پھیلانے کا کام کررہا تھا۔

ان کی فحش حرکات کی حوصلہ افزائی کی جارہی تھی۔

پولیس کے مطابق پب انتظامیہ غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کر رہا تھا۔

ایک اطلاع کے بعد ایس او ٹی نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر پب پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کر لیا۔

انہیں مزید کارروائی کے لیے صنعت نگر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔پب کے مالک کرشنا راجو کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں جو فرارہے۔