جرائم و حادثات

حیدرآباد: گھر میں جوتے پہن کر گھومنے پر سرزنش مہنگی پڑی، ڈرائیور کا قتل

ابھیشیک نشے کی حالت میں گھر آیا تھا اور جوتے اتارے بغیر سو گیا تھا جس کے بعد اس کے بڑے بھائی ابھیلاش نے اسے ڈانٹا۔ تاہم ابھیشیک ناراض ہوگیا اور اس نے ابھیلاش کو مارنے کی کوشش کی۔

حیدرآباد: یوسف گوڑہ میں ایک کار ڈرائیور کو اس کے رشتہ دار نے اس وقت چاقو سے وار کرکے قتل کردیا جب اس نے اسے اپنے گھر میں جوتے پہن گھومنے پر سرزنش کی تھی۔

متعلقہ خبریں
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
اللہ کی عطا کردہ صلاحیتیں — ایک غور و فکر کی دعوتخطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز کا خطاب
پرفتن دور میں نونہالانِ امت کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت: مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی

مہلوک کی شناخت 20 سالہ ایس پراوین موسیس کے طور پر ہوئی ہے جو نظام پیٹ کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔ وہ پیر کی شام یوسف گوڑہ کے رحمت نگر میں اپنی دادی کے گھر گیا تھا۔

پولیس کے مطابق وہاں جانے کے بعد پروین نے دیکھا کہ اس کے رشتہ دار ابھیشیک ایلکس اور ابھیلاش کے درمیان لڑائی ہو رہی ہے۔

ابھیشیک نشے کی حالت میں گھر آیا تھا اور جوتے اتارے بغیر سو گیا تھا جس کے بعد اس کے بڑے بھائی ابھیلاش نے اسے ڈانٹا۔ تاہم ابھیشیک ناراض ہوگیا اور اس نے ابھیلاش کو مارنے کی کوشش کی۔

مقتول پراوین موسیس نے جو اس وقت وہیں موجود تھا، فوری مداخلت کی اور ابھیلاش کو بچایا تاہم ابھیشیک مزید ناراض ہوگیا۔ اس نے پروین سے کہا کہ یہ ان کا خاندانی معاملہ ہے اور اسے دور رہنا چاہئے۔

تاہم پراوین اور ابھیشیک کے درمیان اس وقت جھگڑا شروع ہوا جب مؤخر الذکر نے چاقو نکال لیا۔ اس جھگڑے کے دوران اس نے پراوین کے سینے پر وار کر دیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔ مادھورا نگر کے انسپکٹر ایس سیدولو نے یہ بات بتائی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی تفتیش کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔ ابھیشیک کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔