حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی میں بی آرایس وی کے کئی لیڈران زیر حراست
پولیس نے شہرحیدرآبا دکی عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں بی آر ایس وی کے کئی لیڈروں کو حراست میں لے لیا۔

حیدرآباد: پولیس نے شہرحیدرآبا دکی عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں بی آر ایس وی کے کئی لیڈروں کو حراست میں لے لیا۔
بی آر ایس وی لیڈر جنگیا نے کہا کہ بی آر ایس وی لیڈروں کو دو لاکھ نوکریاں، جاب کیلنڈر، میگا ڈی ایس سی جاری کرنے اور گروپ۔IIاور III کے عہدوں میں اضافہ کرنے کے لیے بے روزگار نوجوانوں کی جانب سے آواز اٹھانے پر حراست میں لیا گیا۔
کیمپس میں خاص طور پر آرٹس کالج میں ڈی ایس سی امتحان ملتوی کرنے کے مطالبات کرنے والے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے تلنگانہ اسٹوڈنٹس پریشد (ٹی ایس پی) کے کئی لیڈروں کو بھی حراست میں لے لیا جنہوں نے ریاستی یونیورسٹیوں میں ریگولر وائس چانسلروں کی تقرری میں تاخیر پر خاموشی پر پروفیسر ایم کودنڈارام کے گھر کا محاصرہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
پروفیسر کودنڈارام سمیت کئی افرادنے پچھلی حکومت سے یونیورسٹیوں اور بے روزگار نوجوانوں کے مسائل پر سوال اٹھائے لیکن اب وہ خاموش ہیں۔یونیورسٹیاں پچھلے دو ماہ سے باقاعدہ وائس چانسلر کے بغیر چل رہی ہیں۔