حیدرآباد

تلنگانہ میں آئندہ 2دن تک گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ریاست میں جنوب مغربی مانسون معمول کے مطابق ہے۔ محکمہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے کئی حصوں میں بارش ہوئی ہے۔

حیدرآباد: جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں سرگرم ہے اور اس کی حالت معمول پر ہے۔ چہارشنبہ کو ریاست کے بھدرادری کوٹھا گوڈیم، کھمم، نلگونڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، محبوب نگر اور ناگرکرنول اضلاع میں الگ تھلگ مقامات پر طوفان یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسمیاتی مرکز نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
حیدرآباد میں جاریہ ماہ زائد درجہ حرارت کی پیش قیاسی
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

آج یہاں روزانہ کی موسم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو ریاست کے عادل آباد، کمارم بھیم آصف آباد، منچیریال، نرمل، رنگاریڈی، حیدرآباد، میدچل ملکا جیگری، وقارآباد، سنگاریڈی اور میدک اضلاع میں چند مقامات پر طوفان یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

28 جون سے 2 جولائی تک ریاست میں کئی مقامات پر بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ریاست میں جنوب مغربی مانسون معمول کے مطابق ہے۔ محکمہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے کئی حصوں میں بارش ہوئی ہے۔

a3w
a3w