حیدرآباد

حیدرآباد: پیپلز پلازہ میں شاندار پتنگ میلہ

انہوں نے کہاکہ سنکرانتی کے موقع پرکسان خوش ہوتا ہے کیونکہ اس کی فصل تیار ہوتی ہے۔ یہ تہوار تین دن منایا جاتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار ریاست کے عوام میں خوشیاں لائے گا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے پیپلز پلازہ واقع نیکلس روڈ پر شاندار پتنگ میلہ منعقد کیا گیا جس میں وزیر افزائش مویشیاں تلاسانی سرینواس یادو نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
گنیش جلوس کے دوران پولیس عہدیداروں کا رقص کرنے کا ویڈیو وائرل
ٹی سرینواس یادو کی کانگریس میں شمولیت کی قیاس آرائی
تلاسانی سرینواس یادو نے اپنے پوتے کے ساتھ دیوالی منائی
سٹی پولیس کی جانب سے 2K اور5K دوڑ کااہتمام
ماہ رمضان المبارک کیلئے بہترین انتظامات کا تیقن

وزیر موصوف نے بچوں میں پتنگیں تقسیم کیں اور خود بھی پتنگ اڑائی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ریاست کے عوام کو سنکرانتی کی مبارک پیش کی۔

انہوں نے کہاکہ سنکرانتی کے موقع پرکسان خوش ہوتا ہے کیونکہ اس کی فصل تیار ہوتی ہے۔ یہ تہوار تین دن منایا جاتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار ریاست کے عوام میں خوشیاں لائے گا۔

انہوں نے ساتھ ہی اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہاکہ سنکرانتی تہوار پہلے لوگ اکٹھے مناتے تھے تاہم اب مغربی کلچر آ گیا ہے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ہماری ثقافت سے واقف کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول کے لئے حکومت نے مناسب انتظامات کئے ہیں۔